کراچی پاسپورٹ آفس میں اگ بھڑک اٹھی، تمام ریکارڈ جل گیا

کراچی (سی این پی )کراچی میں صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ روم میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث ریکارڈ روم میں موجود تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے باعث ریکارڈ روم میں موجود تمام ریکارڈ جل گیا، قریب کھڑی پرانی گاڑی بھی شعلوں کی لپیٹ میں آکر جل گئی۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں