ملک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار

کراچی (سی این پی )ملک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے۔کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 79 پیسے ہے۔ جو انٹربینک میں ڈالر کی 11 فروری کی اختتامی قیمت سے 29 پیسے کم ہے۔ 11 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8  پیسے پر بند ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای -100 انڈیکس 953 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 801 پر آگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں