کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی ہم آہنگی اور کشادہ دلی کی نشانی ہے، مہوش حیات

کراچی(سی این پی) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ امن کے لیے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپورراہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی ہم آہنگی کی علامت ہے اور پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں قومی پرچم اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں