گلوکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

لاہور(سی این پی )نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد شوبزکو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔شوبز کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے حوالے سے ایک مختصر پیغام لکھا۔ رابی پیر زادہ نے اپنے ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی چند پینٹنگز بھی شیئر کیں۔رابی پیرزادہ نے #SaveASoul ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ’ایک نیا آغاز‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں