پنجاب حکومت نے طلباء کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا

لاہور(سی این پی)چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت 20,000 بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ صوبے بھر کے طلباء کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت بلاسود موٹر سائیکلوں پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

بائیکس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے۔ طلباء bikes.punjab.gov.pk پر درخواست دے سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر طلباء کو 19000 پیٹرول بائیکس اور 1000 الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں