پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، قومی ٹیم میں تین نئے چہرے شامل

راولپنڈی (سی این پی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین نئے چہرے شامل کئے ہیں، عثمان خان، محمد عرفان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرینگے، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور برابر احمد

اپنا تبصرہ بھیجیں