اسلام آباد (سی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔واضح رہے کہ اعظم سواتی پر 2014ء میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں