آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض کے لیے آخری راستہ ہوتا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور زراعت کا شعبہ بھی 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض کے لیے آخری راستہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے، مالی سال 2024 میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ کو مناسب حدود میں رکھنے کے اہداف رکھے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کررہی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں