لاہور(سی این پی)محکمہ وائلڈ لائف کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر وائلڈ لائف کا خصوصی سکواڈ صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز کر رہا ہے جس کی نگرانی ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کر رہے ہیں۔ڈی جی وائلڈ لائف کی ہدایت پر سپیشل وائلڈ لائف سکواڈ نے رات گئے شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کے دوران سمگل ہو کر آنے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑ لی، 5 ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جا رہے تھے، پکڑے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے شامل ہیں۔جنگلی پرندوں کو بند پنجروں میں قید کر کے سمگل کیا جا رہا تھا، پرندے لاہور میں پرندوں کے مشہور غیر قانونی ڈیلر رضا کو بھیجے جا رہے تھے، ضبط شدہ جنگلی پرندوں کو گزشتہ رات ہی کرول گھاٹی جنگل میں حفظ ماتقدم کے پیش نظر فوری آزاد کر دیا گیا جبکہ ملزم رضا کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے بتایا ہے کہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جنگلی جانوروں و پرندوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، جنگلی جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر