لاہور(سی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری سطح پر مرکز میں قبضہ کر سکتے ہیں اور تین بار کی طرح اس بار بھی وہ سرکاری سرپرستی میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے، اگر اس قیدی نے جرم کیا یا بلوا کر حملے کروائے، مساجد اور کور کمانڈر ہائوس جلا تو کیا اسے تمغہ خدمت امتیاز ملنا چاہیے؟احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی، بڑی تعداد میں پرائیویٹ سطح پر گندم امپورٹ کی گئی جو اب رکھ بھی نہیں سکتے، امپورٹ والی گندم بری ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم 2500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ سپورٹ پرائس 3900 روپے ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اب زیادہ گندم کاشت تو ہوگئی امپورٹ بھی ہوگئی اب حکومت کو ہر چیز کرنا پڑے گی جس سے کسان کو ریلیف ملے، مریم نواز نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی اس میں حرج والی بات نہیں ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر