کریڈیبل نیوز پاکستان کی خبر پر ایکشن، زرعی ترقیاتی بینک میں مستقل صدر تعینات؛محمد شہباز جمیل نے صدر ZTBL کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(سی این پی)کریڈیبل نیوز پاکستان کی خبر پرایکشن، ایک سال بعد زرعی ترقیاتی بینک کے مستقل صدر کی تعیناتی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شہباز جمیل کو زرعی ترقیاتی بینک کا مستقل صدر تعینا ت کیا گیا ۔جنھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کی جانب سےمحمدشہبازجمیل کی بطور صدر زرعی ترقیاتی بینک تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ امان اللہ لابی مستقل صدر کی تعیناتی کی راہ میں بڑی رکاوٹ رہی ہے،واضح رہے کہ محمد شہبازجمیل کی تعیناتی سے قبل فنانس ڈویژن کی جانب سے 20 فروری 2019 کو عدنان غنی کی بطور صدر زرعی ترقیاتی بینک تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی تھی مگر انھوں نے بھی عہدے کا چارج نہیں سنبھالا تھا اور گزشتہ برس سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک طلعت حسین کی اکتوبر میں عہدے سے برطرفی سےاب تک شیخ امان اللہ بطور قائم مقام صدر، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کے عہدے پر قابض رہے۔

شیخ امان اللہ سابق قائم مقام صدر زرعی ترقیاتی بینک

واضح رہے کہ کریڈیبل نیوز پاکستان کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئےچیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے 30 اکتوبر 2019 کو شیخ امان اللہ کی مبینہ کرپشن ،بینکنگ معاملات میں ہیر پھیر اور عہدے کے غلط استعمال پر انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے اور نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا۔

چیئرمین نیب نے 30 اکتوبر کو شیخ امان اللہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا

مزید یہ کہ محمدشہبازجمیل اس سے قبل بینک آف خیبر میں بطور سی ای او فرائض سر انجام دے رہے تھے۔محمدشہبازجمیل بینکنگ کے شعبہ میں 27 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں