ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی(سی این پی) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے بلڈنگ کا افتتاح کیا اور ارکان کے اجتماع سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کی ادا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کریں اس کی عملی کیفیت یہ ہے کہ نعمت دینے والے کو پہچانیں، اللہ کے شکر گزار بنیں اور نعمت کا حق ادا کریں اہل غزہ نے شکر گزاری کا مفہوم اچھی طرح سمجھا دیا کہ مومنین صادقین اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں، مارتے ہیں اور مرتے ہیں ان کی اپنے مشن پر ثابت قدمی ایثار اور قربانی ایسی ہے کہ اپنی جان مال اور اولاد سب کچھ اللہ کی راہ میں لگا دیا پھر بھی ان کی زبان پر شکر گزاری کے کلمات ہیں انہیں دیکھ کر بڑی تعداد میں غیر مسلم اسلام لے آئے۔ افتتاحی تقریب سے سینیٹر ڈاکٹرکوثر فردوس، زبیدہ اصغر ٫خدیجہ صابر ، نائب ناظمہ صوبہ رخسانہ غضنفر اور نگران نور قرآن پراجیکٹ حمیرا جاوید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ کوثر پروین ، نزہت بھٹی ، نزہت ناطق ، ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق ان کی نائبات اور اراکین جماعت کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں