وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت

ریاض (سی این پی )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جا سکے۔انہوں نے یہ دعوت ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کے دوران دی۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا اور فن و ادب بالخصوص پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات بالخصوص تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں کو یاد کیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم نے وزیراعظم انور ابراہیم کو اس سال کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں