پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی

لاہور(سی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد استعفیٰ دیا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم پر فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کا الزام تھا، دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیا۔اس سے قبل آج ہی انجری کا شکار چار کرکٹرز احسان اللہ ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور شوال ذوالفقار کی میڈیکل رپورٹس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو موصول ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں