پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ۔ ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کی کامیابی

راولپنڈی (سی این پی )پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے میچوں میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس نے کامیابی حاصل کی۔ غنی گلاس کے حسین طلعت اور پی ٹی وی کے وقارحسین نے سنچریاں اسکور کیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کو 65 رنز سے ہرادیا۔
ایس این جی پی ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ عبدالللہ شفیق68 حسیب اللہ 62 اور عبدالصمد 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فرحان شفیق اور جہانداد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پی ٹی وی کی ٹیم جواب میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وقارحسین نے ایک چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ مہران ممتاز نے 44 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں غنی گلاس نے کے آر ایل کو ایک رن سے شکست دیدی۔
غنی گلاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے۔حسین طلعت نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 گیندوں پر107 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
طیب طاہر نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 95 رنز اسکور کیے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 172 رنز کا اضافہ کیا۔ سراج الدین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کے آر ایل کی ٹیم جواب میں 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا پائی۔
معاذ صداقت نےآٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 92 اور اسرار اللہ نے 74رنز بنائے۔دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 168 رنز کا اضافہ کیا۔عامر عظمت نے 66 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ خرم شہزاد، نیاز خان، اسامہ میر اور سعید علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے تیسرے میچ میں واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

مختصر اسکور:
ایس این جی پی ایل 328 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) عبداللہ شفیق 68، حسیب اللہ 62، عبدالصمد 60؛ فرحان شفیق 43 / 3 وکٹ، جہانداد خان 64 / 3 وکٹ۔
پی ٹی وی 263رنز ( 48.2 اوورز ) وقارحسین 109؛ مہران ممتاز 44 / 3 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 65 رنز سے جیتا۔

غنی گلاس 307 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) حسین طلعت 107 ناٹ آؤٹ، طیب طاہر 95؛ سراج الدین 64 / 3 وکٹ۔
کے آر ایل 306 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) معاذ احمدصداقت 92، اسرار اللہ 74، خرم شہزاد 38 / 2 وکٹ۔
نتیجہ ۔ غنی گلاس نے ایک رن سے جیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں