نصیراللہ خان کی F.A.O کوارڈینیٹر F.A.Oاور پراجیکٹ کوارڈینیٹرسے ملاقات

جنوبی وزیرستان(سی این پی) ممبر صوبائی اسمبلی نصیراللہ خان نے F.A.O ( فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگانیزیشن) کے انٹرنیشنل کوارڈینیٹر ولید مہدی اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر ماجد خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں محسود ایریا میں جاری زرعی سرگرمیوں پرگفتگو ہوئی۔ نصیراللہ خان وزیر نے محسود ایریا میں زراعت،باغات اور لایئو سٹاک بہتر بنانے کی سفارش کی۔ تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔ اسکے ساتھ ایم پی اے نے F.A.O کے کوارڈینیٹرز سے جنوبی وزیرستان کے مختلف تحصیلوں وانا ، توئ خلہ ، برمل ، شکئ اور تیارزہ میں ترقیاتی کاموں کی سفارش کی گئی ۔ F.A.O حکام نے نصیراللہ خان کی کے تجاویز کو سراہا اور وزیرستان میں جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان نصیراللہ نے کہا کہ انشاءاللہ جلد جنوبی وزیرستان کے عوام کو مزید اچھی نوید سنانے والے ہیں۔ اگرعوام نے ساتھ دیا تو آنے والے دن وزیرستان کے مثالی ہونگے اور ناامید لوگوں کو ایک نئی امید ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں