وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ سی ڈی اے ہسپتال، مریضوں سے ملاقات

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وز یرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کر کے حالت دریافت کی۔وفاقی وز یرداخلہ محسن سی ڈی اے ہسپتال کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی، وزیرداخلہ نے سی ڈی اے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے ہسپتال میں لوگوں کا ہیلتھ کارڈ پر علاج کیا جائے، سی ڈی اے ملازمین کے علاوہ دیگر اداروں کے سرکاری ملازمین کو سی ٹی سکین ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں۔اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلد سی ڈی اے میڈیکل کالج کے وزٹ کا بھی اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں