حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر منیجمنٹ نظام کو مزید فعال کرے: عاطف اکرام

اسلام آباد (سی این پی )صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر منیجمنٹ نظام کو مزید فعال کرے،سمگل شدہ اشیاء کی ملک میں نقل و حرکت ٹیکس محصولات کو متاثر کررہی ہے سمگلنگ کی روک تھام کے ذریعےہی ٹیکس محصولات میں اضافہ ممکن ہے۔ہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ان سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں حقیقت سے قریب ٹیکس ہدف رکھا جائے،بزنس کمیونٹی ٹیکس نیٹ بڑھانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہے سٹاک مارکیٹ میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہےجو معیشت کی سمت درست ہونے کا ثبوت ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے مزید سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے جس کیلئے آئندہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اداروں،اسٹییک ہولڈرز کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں