ٹماٹر مہنگے داموں فروخت،روکنےپرفائرنگ

گجرات(سی این پی)ٹماٹر مہنگے داموں بیچنے سے روکنے پر آڑھتی نے مارکیٹ کے سیکریٹری پر فائرکھول دیا تاہم سیکریٹری خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ واقعہ جلال پور جٹاں سبزی منڈی میں پیش آیا ،ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے سے منع کرنے پر آڑھتی مہر فیاض نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری نشاط اشرف پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،نشاط اشرف کی درخواست پرواقعے کا مقدمہ سٹی پولیس نے درج کرلیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں