معیشت درست سمت گامزن،اصلاحات بارآور ثابت ہورہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں نکل پڑی ہے کیونکہ ہماری متعدد اصلاحات بارآور ثابت ہورہی ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نےمختلف اقتصادی اشاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سےنکل کر سرپلس ہوا ہے اور ستمبر 2019 کے 284$- ملین اور اکتوبر 2018 کے 1280$- ملین مقابلے میں 99$+ ملین رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کےابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5فیصد کمی آئی۔اکتوبر 2019 میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم پچھلے ماہ سے 20 فیصد جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6 فیصدزیادہ رہا۔میں اپنے برآمدکندگان کومبارک دیتا ہوں اوران کی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں