ہفتےکے پہلے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (سی این پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران تیزی دیکھی گئی، یہ تیزی گزشتہ ہفتے ہونے والی تیزی کا تسلسل ہے، آج تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 38500 کی حد بحال ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز 824.94 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، دوسرے روز 37.54 پوائنٹس میں مندی نے ڈیرے ڈالے، تیسرے روز انڈیکس میں تیزی لوٹ کر آئی اور 401.40 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ چوتھے روز 76.24 پوائنٹس جبکہ کاروباری آخری روز 340.69 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔ کاروبار کے دوران پورے کاروباری روز 0.4 فیصد بہتری دیکھی گئی، ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 38911.46 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا اور انویسٹرز کی طرف سے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی چلی، اسی دوران انڈیکس میں بڑی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38393 کی سطح پردیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38564.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت تیزی کی سب سے بڑی وجہ ملکی معاشی اعشاریے میں بہتری، جاری کھاتوں کا مکمل طور پر خاتمہ، شرح سود میں ممکنہ کمی اور آئی ایم ایف کی طرف سے قرض کی دوسری قسط بحال ہونا ہے، قوی امکان ہے کہ تیزی کا تسلسل جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں