سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں25 نومبر تک توسیع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزکے لیے مزید7دن کی توسیع کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 18نومبر تھی،جس میں اب 25 نومبر تک توسیع کردی کر گئی ہے۔ ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں