لاہور(سی این پی)پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ جبکہ کلچر کا الگ صوبائی وزیر بنا دیا۔وزیراعلی پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو صرف وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپا ہے جبکہ کلچر کی وزارت کا اضافی قلمدان میاں اسلم اقبال کے پاس ہے۔ آئندہ چند روز میں پنجاب کلچر کی وزارت صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو دئیے جانے کا امکان ہے۔ماضی میں جب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اور کلچر کا قلمدان سونپا گیا تھا تو ان کی جانب سے متعدد سینئر فنکاروں اور اداکاروں سے متعلق کچھ بیانات سامنے آئے جس کی بدولت نہ صرف کلچر کے محکمے بلکہ حکومت پنجاب کی بھی بدنامی ہوئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے اب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت دی جبکہ کلچر کی وزارت کا چارج تاحال میا ں اسلم اقبال کے پاس ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر