بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے جالب کی نظم گا کر مودی کو للکار دیا

نئی دہلی (سی این پی)نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو )کے طالب علموں نے بھارتی انتظامیہ کے ظلم کے خلاف حبیب جالب کی مشہور نظم دستور پڑھ کر دیکھنے والوں کے جیت لئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان دنوں نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو )کے طلبا کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں موجود طلبا نے بھارتی انتظامیہ کے ظلم اور جبر کے خلاف حبیب جالب کی نظم پڑھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔جے این یو کے طالب علموں کے ایک گروپ نے شاندار انداز میں حبیب جالب کی نظم ایسے دستور کو میں نہیں مانتا گنگنائی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی مداح ہوگئے۔ صدرِ پاکستان نے نہ صرف اسے سراہا بلکہ اپنے ٹوئٹر سے اسے شیئر بھی کیا۔صدر مملکت نے ویڈیو کے ساتھ ایک چھوٹا نوٹ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ دہلی کے نڈر بہادر طلبہ کی حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم دستور کی دل موہ لینے والی ادائیگی۔ یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پہ حالیہ ظالمانہ ترمیم میں پیدا ہونے والی صورت حال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں