ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کا اہم اجلاس جاری

بنکاک (سی این پی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کا اہم اجلاس جاری ہے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر منصوبہ بندی حماد اظہر کر رہے ہیں۔بنکاک میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کا جواب دے گا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کرے گا۔ پاکستانی وفد نے بینکاک میں ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ جمع کرادی ہے۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے خفیہ معلومات کے موثر استعمال پر بنائی گئی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائيگا۔ ممنوعہ تنظیموں، این جی اوز کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے پر بھی پاکستانی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائيگی۔پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کو مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کریں گے، جب کہ فارن کرنسی ریگولیشنز سے متعلق قانون سازی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں فیصلہ اکتوبر میں کرے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر سمیت وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر، نیکٹا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں