بیروت(سی این پی) حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور تحویل میں لینے کا دعوی کیا ہے۔لبنان کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سرحد پار کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو حزب اللہ کے جنگجوئوں نے رامیہ کے علاقے میں مار گرایا اور اسرائیلی ڈرون اب ان کے قبضے میں ہے۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کی وزارت اطلاعات کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ڈروں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سا لمیت پر کھلا حملہ قرار دیا تھا۔اسرائیل نے بھی گزشتہ ہفتے حزب اللہ پر لبنان کے علاقے بیکا میں میزائل فیکٹری کی تعمیر کا الزام عائد کیا۔حزب اللہ نے بھی ردعمل کے طور پر اسرائیل پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی تباہ ہوئی۔اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران حزب اللہ کے تعاون سے ایک منصوبے کے مطابق گائیڈڈ میزائل لبنان اسمگل کر رہا ہے۔حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان میں ہتھیاروں کی کوئی فیکٹری تعمیر نہیں کر رہا۔یاد رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006 میں بھی ایک ماہ کی طویل جنگ ہو چکی ہے اور اس کے بعد سے دونوں ممالک کی سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان
منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے
تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہاہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا
گلا لئی اسماعیل کا نام خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل