لندن(سی این پی) برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی جس کے باعث ائیرلائن کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دنیا بھر میں موجود 4300 پائلٹوں نے 9 ماہ کی تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے جس کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے 3 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔برطانوی ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے تین سال بعد تنخواہوں میں 11.5 فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔برٹش ائیرویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے لیے کوئی معافی نہیں مانگیں گے، ہم سب کچھ کررہے ہیں اور اپنے کسٹمرز کو مزید پریشانی سے بچاسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے کپتان دنیا کی بہترین تنخواہ اور سہولیات لیتے ہیں جو سالانہ 2 لاکھ یورو کے قریب ہیں۔پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے ائیرلائن کو پیر کے روز 850 پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں جب کہ ائیرلائن 48 گھنٹوں میں تقریبا 1700پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب