معروف اداکارہ عمران عباس نے والد کی وفات کو زندگی کا سیاہ دن قرار دے دیا

کراچی(سی این پی)معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کر گئے جس نے اداکار کو گہرے غم اور صدمے سے دو چار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کا سہارا لیتے ہوئے عمران عباس نے اپنے والد کی وفات کو اپنی زندگی کا سیاہ ترین وقت قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا جو میری طاقت اور میرا سہارا تھے۔ میں اس سہارے کے چھن جانے کی وجہ سے سیدھا کھڑا نہیں ہوسکتا۔عمران عباس نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکے، اپنے والد کو وقت نہ دے سکنے کا دکھ میرے سینے پر ایک بوجھ کی طرح دھرا ہے۔ میں نے ان سے وہ بہت کچھ کہا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا، اور وہ سب نہ کہہ سکا جو کہنا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی آواز کی بازگشت کا انتظار ہے جو اب میں کبھی نہیں سن سکوں گا، ان کا لمس اور ان کا چہرہ جو اب ماضی بن چکا ہے۔عمران عباس نے اپنے مداحوں سے والدین کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ ان کے بچھڑ جانے کے بعد ہمارے پاس صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں