اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف ادویات کی پابندیوں پرتنقید

اقوام متحدہ(سی این پی)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹرس نے پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بیماروں کو ادویات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے پر خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں اور ایرانی بینکوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی وجہ سے ایران میں ادویات اور طبی سہولیات کی پیداوار اور رسائی پر برے اثرات مرتب کرنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ واضح ر ہے کہ ایران اپنی 97 فیصد ادویات کی ضروریات کو ملک کے اندر سے پورا کرتا ہے مگر ان میں سے 50 فیصد ادویات کی تیاری کے لئے بنیادی چیزیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں