حجاج کرام کی واپسی 14 ستمبر تک جار ی رہے گی سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ (سی این پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 15 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی حجاج اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے جبکہ 2 لاکھ 71ہزار افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔2 لاکھ33 ہزار 827 غیرملکی حجاج مدینہ منورہ جبکہ 38 ہزار83 مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق9 لاکھ 82 ہزار398حجاج جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ، 4 لاکھ 87 ہزار 162 مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئر پورٹ اور ایک لاکھ 508 ہزار طائف ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے۔ شیڈول کے مطابق14 ستمبر تک تمام غیر ملکی حجاج سعودی عرب سے چلے جائیں گے۔ وزارت نے بتایا کہ آ ئندہ سال کے لیے حج تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں