معروف اداکار شان کا پرویز مشرف کی سزائے موت پرافسردگی کا اظہار

کراچی(سی این پی)پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردعمل دیتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ایک افسوسناک دن۔۔ جب ایک محبِ وطن کو غدار کہا جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پرویز مشرف آپ اب بھی محبِ وطن ہیں، ایک سچے پاکستانی اور بہادر سپاہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار شان نے 2017 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟انہوں نے کہا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مشرف کا مداح نہیں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں