لوڈشیڈنگ پر فنکاروں کے تاثرات

اسلام آباد (سی این پی )گزشتہ رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اچانک ہونے والی لوڈشیڈنگ نے جہاں ملک بھر کے عوام کو تشویش میں ڈال دیا تھا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
اچانک سے ملک کے بیشتر شہر تاریکی میں ڈوبنے پر بہت سے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوفزدہ ہونے کا اظہار کیا گیا وہیں میمرز نے منٹوں میں لاکھوں میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں اور سنجیدہ صورتحال پر عوام کو ہنساتے نظر آئے ۔پاکستان کے معروف فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ چند فنکار پریشان نظر آئے۔خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی غائب ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا ہے اس نیٹ ورک پر، وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔‘ زارا نور کا ایک اور ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ان کی آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہوگئی۔زارا کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں بلیک آؤٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا تھا۔دوسری جانب مارننگ شو کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بلیک آؤٹ پر اسپتالوں میں موجود مریضوں کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے انے ٹوئٹ میں کہا کہ اسپتالوں میں موجود مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کریں ، شائسہ لودھی نے اپنے ٹوئٹ میں بجلی جلد بحالی کی امید بھی ظاہر کی۔پاکستانی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کی جانب سے طنزیہ ٹوئٹ کیا گیا۔مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ ’خرابی ہمارے تاروں میں ہے‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے کی امید کی اور بلیک آؤٹ اور الیکٹرسٹی جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔اداکار نور حسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر بننے والی ایک مزاحیہ میم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔نور حسن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’پاکستان صحیح سے چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کر کے آن کرتے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں