اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی،شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں، امن وامان خراب کریں گے توقانون حرکت میں آئیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں، مولانا فضل الرحمن 5 اوورزکا میچ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جیساکریں گے، ویسا بھریں گے۔ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا، ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں