نابینا شخص عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا ہم آواز نکلا

فیصل آباد(سی این پی)نابینا شخص عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا ہم آواز نکلا۔35 سالہ ابرار حسین کی آواز معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی سے اس قدر مشابہہ ہے کہ سننے والے بے اختیار سر دھننے لگتے ہیں۔مقامی کالج میں مالی کی نوکری کرنے والے ابرار حسین نے گانے کی تربیت دوران سفر بسوں میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے گیت سن کر حاصل کی۔ابرار حسین کا کہنا ہے کہ ہم 3 بہن بھائی نابینا ہیں، والد ہمیں چھوڑنے آتے جاتے تھے اور اکثر اوقات گاڑیوں میں ٹیپ وغیر لگی ہوتی تھی اور عطاء اللہ خان کے گیت چل رہے ہوتے تھے تو ان کی آواز نے میرے دل میں گھر کر لیا۔ سریلی آواز سے مالا مال ہونے کے باوجود بھی ابرار حسین اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتا ہے جو غربت کے باعث نہ کوئی ساز خرید سکا اور نہ ہی اس کا گلوکار بننے کا خواب پورا ہوا۔مالی کی نوکری کرنے والا یہ سریلا شخص بوڑھے والدین اور 2 نابینا بہنوں کی کفالت کے لیے بھی دوسرے کی مدد کا محتاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں