سندھ ہائی کورٹ کی لاپتہ افراد کی بازیابی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی سندھ کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائیکورٹ کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، آئی جی سندھ سمیت اعلی پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی صاحب، لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہو رہے، بازیابی کے اقدامات تیز کریں۔عدالت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران جے آئی ٹیز پر دستخط نہیں کرتے، ان معاملات کو آپ خود دیکھیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے کے پی کے میں حراستی مراکز سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ کو طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں