اسلام آباد(سی این پی)این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں ایک سے آٹھویں جماعت تک کے لیے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا سے متاثر نہیں ہے اس لیے جو اضلاع متاثر ہیں وہاں کلاس ایک سے آٹھویں تک اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھا جائے گا اور 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع سے متعلق صوبے فیصلہ کریں گے کہ کن اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا جائے جب کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ9 سے 12 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے لیے جائیں گے، یعنی یہ امتحانات 24 مئی سے پہلے نہیں ہوں گے اور امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بھی داخلوں کو آگے کرنے کا کہا ہے کیونکہ امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو نتیجہ بھی تاخیر سے آئے گا، بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن اس معاملے پر بات کرکے فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں اے لیول اور او لیول کے امتحانات اپنے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے، ملک میں ایسے طلبہ کی تعداد کم ہے جو یہ امتحانات دے رہے ہیں اس لیے یہ طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری جاری رکھیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت