شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی 2023ء میں کھل جائے گا،عمران خان

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) کراچی 2023ء میں کھل جائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ ہسپتال شوکت خانم لاہور سے دوگنا بڑا اور جدید تشخیصی اور طبی آلات سے مزین ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی کا دورہ کیا ہے۔ یہ ہسپتال لاہور شوکت خانم سے دوگنا بڑا اور یہاں جدید ترین تشخیصی اور طبی آلات ہوں گے۔ ہسپتال سے سندھ اور جنوبی بلوچستان کے عوام کے لئے خدمات فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں