کورونا، پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، تمام آپریشن روک دیئے

اسلام آباد (سی این پی )کورونا مریضوں کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر پمز اسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ بڑا فیصلہ کرلیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز ہسپتال پر پریشر بڑھ گیا، ان مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت پڑ رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کے لیے سرجری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے ایسے آئی سی یونٹ کو بھی آکسیجن کی سپلائی بند کردی ہے جہاں مریض موجود نہیں ہیں۔پمز انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر تمام طے شدہ آپریشن کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔پمز میں صرف ایمرجنسی صورتحال میں آپریشن کیے جائیں گے۔پمز انتظامیہ کے مطابق تمام طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقرار رکھنا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی 7 ہزار لیٹر تک کردی گئی ۔پمز انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں گزشتہ رات کورونا مریضوں کے مختص وینٹی لیٹرز کا آکسیجن پریشر کم ہوا تھا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں