بلوچستان نے پنجاب کو 25 ہزار کورونا ویکسین ادھار دیدیں

کوئٹہ (سی این پی ) بلوچستان کے محکمہ صحت نے ہمدری کی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچا ئوکی 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں بلوچستان کو واپس کرے گا۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہیں، مزید ویکسین کی فوری ضرورت نہیں ہے اس لیے متاثرہ صوبے کو ویکسین بطور ادھار فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں