کراچی (سی این پی )ماضی کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے 2010 میں اچانک شادی کرلی تھی اور اب شادی کے اتنے عرصے بعد اداکارہ نے جلد بازی میں شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ماڈل ونیزہ احمد حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے۔ونیزہ احمد نے بتایا کہ مجھے شادی سے ہمیشہ سے ہی ڈر لگتا تھا کیوں کہ شادی ٓآسان کام نہیں ہے لیکن والد کی وفات کے بعد سے ہی والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کردی جائے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کو آج سے 25 سال پہلے سے جانتی ہوں، میری ان سے پہلی ملاقات دوست کے ذریعے اسلام آباد میں ہوئی تھی اور ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن پھر کچھ مسائل کے باعث وہ امریکا چلے گئے اور میں اپنےکیرئیر میں مشغول ہوگئی۔ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ پھر 22 سال بعد مجھے علی فیس بک پر ملے اور میں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہیں، بعد ازاں انہوں نے مجھے گھر آکر پروپوز کیا، اس کے بعد میں نے استخارہ کیا جو بہت اچھا آیا اور پھر ہم نے کچھ ہی دن بعد شادی کرلی۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایک عام شادی کی خواہشمند تھی اور یہی وجہ تھی کہ شادی میں صرف قریبی دوستوں کو مدعو کیا۔خیال رہے کہ ونیزہ احمد نے 2010میں بزنس مین علی افضل ملک سے شادی کرلی تھی۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت