اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کے درمیان رنگ روڈ معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ نے رنگ روڈ پر پریس کانفرنس کرکے اچھا نہیں کیا۔اس پر غلام سرور نے جواب دیا کہ چارٹی وی چینلزنے غلط طورپرمیرا نام لیا، پریس کانفرنس ضروری تھی، میرا رنگ روڈ معاملے سے تعلق نہیں مگر مجھے اس میں گھسیٹا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو انکوائری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرغلام سرور نے پنجاب حکومت کے رنگ روڈ انکوائری کیلئے جاری ٹی او آرز پر اعتراض کیا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ انکوائری آپ کے خلاف نہیں ہے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت