پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(سی این پی) دنیا بھر کے آئی ٹی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کو چیمپیئن شمار کرلیا گیا، پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی آئی ٹی منصوبے کو ٹاپ فائیو میں شامل کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کو چیمپیئن شمار کرلیا گیا، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے تحت نیشنل انکو بیشن سینٹر ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا۔امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یو کو گزشتہ 10 سال سے آئی ٹی کے منصوبے بھیجے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی آئی ٹی منصوبے کو ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی اجلاس میں دنیا بھر سے آئی ٹی کے 1270منصوبوں کوشامل کیا گیا، آئی ٹی منصوبوں کا تعلق عوامی مفاد اور سازگار ماحول کی فراہمی سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یوکیجانب سے360 منصوبوں کوشارٹ لسٹ کیاگیا، 13لاکھ آئی ٹی ماہرین کی ووٹنگ کے بعد5 منصوبوں کو چیمپئن قراردیا گیا، چیمپئن قراردیے گئے منصوبوں میں ایک نیشنل انکوبیشن سینٹرز کا ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی مثبت راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں