پشاور، دبئی اور ابوظہبی سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور(سی این پی)دبئی اور ابوظہبی سے آنے والی دو پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 2 پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مسافر دبئی اور ابوظہبی سے آج صبح پہنچے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کورونا مثبت والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ہے، ائیرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں