اسلام آباد(سی این پی) اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارتی وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچا دی، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین لگوائیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز اور متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کی اپیل کر دی۔اسد عمرکا کہنا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، وائرس کا بھارتی ویرئنٹ پڑوسی ممالک اور ریجن میں تباہی مچا چکا، لوگ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں، ایس او پیز پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں۔ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت