سوشل میڈیا پر کسی کے بھی خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی ہوگی، وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد صارفین رکھنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا ہے کہ اپنا دفتر پاکستان میں قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ٹک ٹاک کی جانب سے مثبت رویہ دکھایا گیا ہے اور ان سے بات چیت جاری ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کے بھی خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں