پشاور میں گودام سے 50 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد

ُپشاور(سی این پی)پشاور کے علاقے گلبہار میں ضلعی انتظامیہ نے گودام پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری دوائیں برآمد کر لیں۔ذرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرنے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوائوں پر خیبرپختونخوا اور حکومت سندھ کے علاوہ واپڈا، سی ڈی اے اور دوسرے سرکاری اسپتالوں کی مہریں لگی ہوئی ہیں جنہیں ہٹاکر دوبارہ پیک کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں