ینگ ڈاکٹرزکاوزیر صحت پنجاب کی ہدایات ماننے سے انکار

لاہور(سی این پی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت پنجاب کی ہدایات ماننے سے انکار کردیا۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کا وقت 4 بجے تک کیا تھا تاہم راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 2 بجےکے بعد او پی ڈیز میں کام چھوڑ دیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ حکومت سہولیات دے تو کام کرنےکو تیار ہیں، وزارت صحت پنجاب کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔صدرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن شفیع نیازی کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ حکومت کو خوش کرنے میں لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں