امریکا چین کشیدگی میں اضافہ، بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

واشنگٹن(سی این پی)امریکا اور چین کے سفارتی تعلقات مزید خراب ہو گئے، وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری نے بیجنگ میں شیڈول ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان انسانی حقوق کے نام پر چھڑنے والی سرد جنگ گرم ہونے لگی، امریکی حکام نے آئندہ سال بیجنگ میں شیڈول وِنٹراولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری نے صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا دو ٹوک فیصلہ پڑھ کر سنادیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ اس اقدام سے امریکی ایتھلیٹس کو مقابلہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں