اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو 13 دسمبر تک اصل بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اصل بیان حلفی جمع نہ ہوا تو رانا شمیم پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سابق چیف جج گلگت رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رانا شمیم سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کرایا ہے ؟ اس پر سابق جج رانا شمیم نے عدالت کو بتایا کہ میں نے چار دن پہلے جواب دے دیا تھا، وہ جواب عدالت میں میرے وکیل کو جمع کرانا ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جج وضاحت دے سکتے ہیں نہ ہی نیوز کانفرنس کرسکتے ہیں، ایک بیانیہ بنایا گیا کہ خاص شخصیت کو الیکشن سے پہلے رہا نہیں کرنا، بیانیے کے ذریعے ہائیکورٹ پر دبا ئوڈالا گیا، چیف جج رانا شمیم کو کیسے خیال آیا کہ 3 سال قبل غلط کام ہوا تھا ؟ تاثر دیا گیا تمام جج ہدایات پر فیصلے کرتے ہیں، بیان حلفی برطانیہ میں کیوں ریکارڈ کیا گیا ؟ رانا شمیم نے بیان حلفی کہاں جمع کرانا تھا؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ پیر کے روز تک رانا شمیم ہر صورت بیان حلفی جمع کرائیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ پیر کے روز تک ممکن نہیں ہوگا، مزید وقت دیں۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگر پیر کے روز تک بیان حلفی جمع نہ ہوا تو فرد جرم عائد کر دیں گے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی