پی ٹی آئی حکومت نے بارودی سرنگیں چھوڑیں، معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت درکار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بارودی سرنگیں چھوڑی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے دن رات محنت درکار ہے۔خیال رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔عمران خان کے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنےکےاعلان کے بعد ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بندکر دیا گیا ہے۔ڈی چوک کی طرف آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں